نئی دہلی (نیوزڈیسک)سپر اسٹار شاہ رخ خان سے عید ملنے ہزاروں مداح ان کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔ عید کے موقع پر ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر ہزاروں افراد جمع ان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ :پشاور کی دو سگی بہنوں نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
سپراسٹار شاہ رخ خان نے گھر کی بالکونی سے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مخصوص انداز میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ کنگ خان نے سفید شلوار قیمض زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان بھی بالکونی میں والد کے ساتھ موجود رہے۔