اہم خبریں

لاہور ، 15 اپریل سے سمر سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ تعلیم نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سکولوں کے موسم گرما کے اوقات کا اعلان کر دیا جو 15 اپریل (پیر) سے نافذ العمل ہو گا۔تمام تعلیمی ادارے عیدالفطر کی تعطیلات کے خاتمے کے بعد 15 اپریل کو دوبارہ کھلیں گے،۔

میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے اسکول اگلے ہفتے کھلنے پر لاہور میں نظر ثانی شدہ اوقات کا مشاہدہ کریں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 7:30 بجے کھلیں گے اور دوپہر 1:30 بجے بند ہوں گے جبکہ بند ہونے کا وقت جمعہ کو 12 بجے ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں: شاہ نورانی مزار پرجانیوالا زائرین کا ٹرک حادثے کا شکار، 17 افراد جاں بحق، 40 زخمی

لاہور میں 16 اپریل سے پرائیویٹ سکولوں کے موسم گرما کے اوقات پرائیویٹ اسکولوں نے پلے گروپ سے لے کر دسویں جماعت کیلئے جاری کردیئے۔ اسکول صبح ساڑھے سات بجے کھلیں گے جبکہ بند ہونے کے اوقات کلاسز کیلئے
مختلف ہیں۔پلے گروپ کی کلاسز صبح 11:30 بجے ختم ہوں گی جبکہ نرسری اور پری 12:30 بجے بند ہوں گی۔

Classes

Monday-Thursday

Friday Closing Time

PG

7:30-11:30

11:00

Nur-Prep

7:30-12:30

11:15

I-II

7:30-12:30

11:30

III-IV

7:30-12:45

12:00

V-X

7:30-1:00

12:15

متعلقہ خبریں