اہم خبریں

مینڈیٹ چور سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ کی تسکین کیلئے خواتین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پی ٹی آئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )پاکستان تحریک انصاف نے مینڈیٹ چور سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ کی تسکین کیلئے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی ایک اور جھوٹے مقدمے میں غیر قانونی طور پر دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے پنجاب کی جعلی حکومت کی مسلسل انتقامی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ کی تسکین کیلئے نہتی خواتین کو مسلسل ریاستی بربریت اور انتقام

مزید پڑھیں :خط میں سادہ پائو ڈر یا اینتھراکس ؟کتنا نقصان دہ،جا نئے تاریخ و تحقیق کے آئینہ میں

کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے لرزتے عناصر دو نہتی خواتین سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ ان کی گرفتاری ریاست کی ترجیحات کا محور بن چکی ہے ۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ 10 ماہ سے جیل میں ناحق قید خواتین کی رہائی کے احکامات کے بعد نئے سرے سے جھوٹے مقدموں میں گرفتاری پر عدلیہ کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دو خواتین کو
مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروزمنگل 2 اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟

بغیر شواہد کے ایک کے بعد دوسرے شہر کی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جانا آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کا واضح ثبوت ہے ۔پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ ذہنی و اخلاقی پستی کا شکار جعلی وزیر اعلیٰ کی ایما پر جھوٹے مقدمات کی آڑ میں تحریک انصاف کی نہتی خواتین کے تحفظ و سلامتی کو خطرات لاحق کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے عدلیہ پر زور دیا کہ وہ ملک بھر کی مختلف جیلوں میں بلا جواز قید خواتین اور دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں :استنبو ل،نائٹ کلب میں آتشزدگی،درجنوں افراد ہلاک

متعلقہ خبریں