راولپنڈی (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت، بشری بی بی کی مخصوص وی لاگر سے علیحدگی میں بات کرنے کی خواہش کا اظہار ۔ میڈیا نمائندگان کے سامنے وی لاگر سے بات نہیں کرنا چاہتی جیل انتظامیہ نے علیحدگی میں بات کروانے سے معذرت کر لی ۔جس کے بعد بشریٰ بی بی نے میڈیا کے سامنے ہی بات چیت شروع کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب
بشریٰ بی بی صحافیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وی لاگر سے مخاطب رہیںگزشتہ سماعت پر میں نے جو خان صاحب کی زندگی کو درپیش خطرات پر بات کی میڈیا نے اسے رپورٹ نہیں کیا۔ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔ شب معراج کے روز میرے کھانے میں ہارپک(harpic ) کے 3 قطرے ملائے گئے تحقیق سے پتہ چلا کہ harpic سے ایک ماہ بعد طبیعت ذیادہ خراب ہوتی ہے۔
مجھ آنکھوں میں سوجن ہو جاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ہارپک ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتائوں گی مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھی اب کچھ دیر کیلئے کھول دی جاتی ہیںپنجابی کہاوت ہے کہ بندہ بندے نو کھا جاندا اے جج اور اداروں کو بندے کھاتے دیکھاتو اس کہاوت کی سمجھ آئی ۔
پہلے اآپ کی جانب سے بیان آیا کہ شہد میں کچھ ملایا گیا اب کہا جا رہا ہے کہ ہارپک کھانے میں ڈالا گیا۔ صحافی کا سوال پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا . بشریٰ بی بی زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے ۔ صحافی کا سوال میں کہاں سے ثبوت لائوں ۔ بشری بی بی کے رویے پر میڈیا کا بانی پی ٹی ائی سے احتجا ج ،بشری بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں۔ بانی پی ٹی آئی صحافی بشری بی بی کی باتوں کا برا نہ منائیں۔ بانی پی ٹی آئی