اہم خبریں

شناختی کارڈ کی تازہ ترین نارمل اورارجنٹ فیس کیا ہے؟جانئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ 13 ہندسوں کا منفرد شناختی نمبر ہے جو نادرا کی جانب سے تمام شہریوں کی بائیو میٹرک پروفائلنگ کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے جو کہ سرکاری خدمات کے استعمال کے لیے ایک بنیادی دستاویز ہے۔

نادرا مخصوص فیس کے عوض شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات فراہم کرتا ہے۔

تمام شہریوں کو شناخت کےطور پر ظاہر کرنے اور سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک بنیادی شناختی دستاویزکی ضرورت ہوتی ہے ۔

نادرا پہلے تو سادہ شناختی کارڈ پیش کرتا تھا لیکن نادرا ایک نیا سمارٹ قومی شناختی کارڈ لایا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور واضح رہنما خطوط شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں شناختی کارڈ کی تازہ ترین فیس:

نئے سمارٹ قومی شناختی کارڈ کی عام فیس 750 روپے ہے، ارجنٹ فیس 1500 روپے ہے، جب کہ ایگزیکٹو فیس 2500 روپے ہے۔

پاکستانی شہری نئے سمارٹ قومی شناختی کارڈ کے لیے مختلف طریقوں سےاپلائی کرسکتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار

پہلا آپشن یہ ہے کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرکا دورہ کریں یا پاک شناخت کی ویب سائٹ استعمال کریں۔

پاک شناختی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست آن لائن مکمل کرنے پر کارڈ آپ کو گھرکی دہلیز پر ڈلیور کیاجائیگا۔

واضح رہے کہ ہرشہری نئے سی این آئی سی کے لیے ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ خبریں