اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کرلیا گیا ہے جس کے آغاز میں 12 نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے
مزید پڑھیں:کرکٹر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کرلی
جب کہ اجلاس میں وہ نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جنہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان تمام 12 ارکان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے، پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کی 8 خواتین ارکان حلف
اٹھائیں گی جب کہ خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کی دو نومنتخب خواتین ارکان حلف اٹھائیں گی۔ .مسلم لیگ (ن) کے مدثر قیوم ناہرا بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے جنہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار دیا
تھا۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان کانجو بھی آج حلف اٹھائیں گے، انہیں دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب قرار دیا گیا۔قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپوسٹیل آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش
کریں گے۔اس کے علاوہ قومی مالیاتی ایوارڈ 2021 کی عملدرآمد رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔اجلاس کے ایجنڈے میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں۔