اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے بڑی تعداد میں پشاور پریس کلب سے پشاور ہائی کورٹ تک ریلی نکالی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے بڑی تعداد میں پشاور پریس کلب سے پشاور ہائی کورٹ تک ریلی نکالی۔

احتجاجی ریلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین قومی اسمبلی عمرایوب، علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر پارٹی رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیے، اس دوران کارکنان نے شدید نعرہ بازی کی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء شیر افضل مروت نے احتجاج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے نکلیں ہیں، ان چوروں اور ڈاکوؤں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے۔

مزیدپڑھیں:رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کی دعا

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر ظلم ہورہا ہے، لیکن ان کی ہمت نہیں کہ اس مظالم پر بات کریں، ملک پر قابض ٹولہ نے عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی چھینی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کی آزادی کے لئے مضبوط چٹان ثابت ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا کہ رمضان میں اتنے لوگوں کا باہر آنا بانی پی ٹی آئی کی مقولیت کا ثبوت ہے،بانی پی ٹی آئی نظریہ کا نام ہے، ان پر سارے کیسز جعلی بنے ہیں۔

متعلقہ خبریں