لندن(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لندن میں گزرتے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں رہائش بہت مہنگی ہے تاہم میرے لیے رہائش کی کوئی پریشانی نہیں رہی کیونکہ مجھے بہت اچھے دوستوں کا ساتھ ہے ،مجھے ایک پیارے دوست نے خوبصورت فرنشڈ اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے ۔ میں وہی رہتی ہوں
میرے ساتھ پیش آئے حالیہ واقعات کےبعد برطانوی حکومت نے بھی فائیو اسٹار ہوٹل میں جگہ دی ہے ۔ تاہم ساتھیوں کے تعاون سے یہاں میرا نہ رہائش کا خرچہ ہے نہ کسی اور چیز کا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیربننے کے بعد ظفرمسعود پی بی اے کے چیئرمین منتخب
معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ یہاں رہائش کیلئے آمدنی معنی نہیں رکھتی، میرے تعلقات اور دوستوں کی محبت ہی میرے لئےکافی ہیں، مجھے زندگی میں کسی چیز کی ضرورت ہی نہیں
میں پیدا ہی خوش قسمت ہوں اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے محبت کرنے والے دوست ملے ہیں۔ لوگوں کو لندن میں گھر بنانے میں کئی کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن مجھے فرنشڈ گھر گفٹ ملچکاہے،