اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت بجلی کے بلوں میں تاجروں سے ٹیکس کی وصولی کے ایک آپشن پر غور کر رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا مقصد 35 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق تاجروں سے ماہانہ بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے۔
ٹیکس کی رقم اس شخص سے وصول کی جائے گی جو اس کے مالک کے بجائے دکان پر کاروبار چلاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:مری، گلیات ، آزادکشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اس کے لیے بجلی کے بلوں میں تاجروں کے لیے نیا کالم متعارف کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
مجوزہ اسکیم کو مالی سال 2024-25 کے اگلے بجٹ سے پہلے نافذ کیا جا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق آئی ایم ایف کو بھی اس سکیم کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔