اہم خبریں

کراچی ، سوتیلے باپ نے آٹھ سالہ بچی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی کے علاقے لانڈھی میں 8 سالہ بچی کو اس کے سوتیلے باپ نے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بچی زخمی ہوگئی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کورنگی حسن سردار کے مطابق ملزم طارق نے 16 فروری کو اپنی بیوی رابعہ کے پہلے شوہر کی آٹھ سالہ بچی وانیہ کو
مزید پڑھیں:صنم جاوید کاکاغذات مسترد ہونے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس سے بچی کا جسم 25 فیصد تک جھلس گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ نے شوہر کے خوف سے معاملہ پولیس سے چھپایا اور خاتون کبھی پرائیویٹ ہسپتال اور کبھی سول ہسپتال سے بچی کا علاج کرواتی تھی۔مدعی کے مطابق اس کی دو سال قبل طارق

نامی شخص سے شادی ہوئی جس سے مدعی کا ایک بیٹا ہے۔ اس کی اپنے سابق شوہر امجد کے ساتھ آٹھ سالہ بیٹی ہے جو اس کے ساتھ رہتا ہے۔ 16 فروری کو بیٹی ٹیوشن سے گھر آئی تو شوہر طارق نے اسے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔خاتون نے مزید کہا کہ ‘میں نے بچی کو بچانے کی کوشش کی تو شوہر

نے غصے میں آکر اسے مارا اور بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جسے بڑی مشکل سے بچایا گیا، اب شوہر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ آٹھ سالہ بچی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعے پر بچی کے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں