اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے
مزید پڑھیں:مافیاز قوم کے اربوں کھربوں روپےہڑپ کر گئے،قرض سے جان چھڑانا ہوگی، شہبازشریف

گا۔ اجلاس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد عملے کی سطح پر معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.100 ملین ڈالر ملیں گے۔ کیا گیا. وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کے اہداف پر بروقت عمل درآمد کیا گیا۔آئی ایم ایف کی جانب

سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ملکی معیشت کے استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں عملے کی سطح کے معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔ پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی ہدف سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی

گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ نومنتخب حکومت معاشی اہداف کو بروقت پورا کرے گی۔ ٹیکس نیٹ سے باہر سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا۔

متعلقہ خبریں