اہم خبریں

حکومتی اجلاس میں شرکت، نواز شریف کی قیادت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کو لاہور ہائی کورٹ
مزید پڑھیں:عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امین اللہ کی ضمانت منظور کر لی

میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے انتظامی اجلاس کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ ندیم
سرور کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نہ وزیر ہیں اور نہ ہی وزیر اعلیٰ۔ ان کے

پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں ہے اس لیے وہ انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت نواز شریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ خبریں