لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں
مزید پڑھیں:شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
دو رکنی بنچ نے استغاثہ کی جانب سے راسخ الٰہی، تحریم الٰہی اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔ہائی کورٹ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے
ہوئے درخواست پر مزید سماعت عید کی تعطیلات تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزمان کی
عبوری ضمانت کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔اس سے قبل 27 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تحریم الٰہی اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی تھی۔