اہم خبریں

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کا فائنل رائونڈ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آج (پیر) آخری دن ہونے جا رہا ہے، اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں سے متعلق یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔آئی ایم ایف کا مشن 18 مارچ تک پاکستان میں
مزید پڑھیں:میاں مجتبیٰ آج پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے

رہے گا، اگر ضرورت پڑی تو مذاکرات میں ایک دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس 15 اپریل سے

واشنگٹن میں ہوں گے، پاکستان نئے اور بڑے قرضہ پروگرام کے لیے درخواست دے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں