اہم خبریں

ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد: مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر اپنے ردعمل میں چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن
مزید پڑھیں:وزیراعظم کاکابینہ ارکان کےہمراہ جی ایچ کیوکادورہ

کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کیا گیا ہے۔عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں یہ 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔خیال

رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 77 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا تھا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مٹی

کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق 16 مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا۔

متعلقہ خبریں