اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے جمعے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں احتجاج اور توڑ
مزید پڑھیں:عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر آج سماعت ہوگی
پھوڑ پر درج مقدمے کی سماعت کے لیے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔خصوصی عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہوسکی، کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔عمر ایوب کی جوڈیشل کمپلیکس آمد پر صحافی نے سوال کیا کہ گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں سنی اتحاد
کونسل (ایس آئی سی) کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔جس پر عمر ایوب نے کہا کہ میں خود کل اس میٹنگ میں موجود تھا، ایسا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔