اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر 300 افراد فیصل مسجد میں معتکف ہوں گے ،اعتکاف کے لیے فیصل مسجد انتظامیہ نے درخواستیں طلب کر لیں۔انتظامیہ کے مطابق درخواستوں
مزید پڑھیں :ڈی سی اسلام آباد ، ایس ایس پی آپریشنز کی سزا کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرنیابینچ تشکیل
کی وصولی 10 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔درخواست پہلے ائیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی،درخواست فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے دفتر سے تحریری فارم حاصل کرکے دی جا سکتی ہے،درخواست
مزید پڑھیں :وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان سنبھال لیا
کے ہمراہ پانچ ہزار روپے فیس جمع کرانا ہوگی جو ناقابل واپسی ہوگی،اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کو سحری اور افطاری کا انتظام خود کرنا ہوگا،درخواست کے ہمراہ دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا
مزید پڑھیں :پاکستان میں آج 12 مارچ 2024 کو سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی آگئی
ہوگی،60 برس تک کی عمر کے افراد اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں،اعتکاف کے لیے 20 رمضان المبارک کو افطار سے پہلے پہنچنا ضروری ہے،اعتکاف بیٹھنے کے لیے فیصل مسجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :شمالی غزہ پر اسرائیلی جارحٰیت جاری، فٹبالر محمد برکت، کمانڈر مروان عیسیٰ سمیت67 فلسطینی شہید، 106 زخمی