اہم خبریں

شمالی غزہ پر اسرائیلی جارحٰیت جاری، فٹبالر محمد برکت، کمانڈر مروان عیسیٰ سمیت67 فلسطینی شہید، 106 زخمی

تل ابیب (نیوزڈیسک) اسرائیل آرمی ریڈیو کے مطابق حماس کے معروف کماندر مروان عیسیٰ میں ایک فضائی حملے میں شہید ہوگئے تاہم ابھی تک حماس کی جانب سے اس کی تصدیق نہ ہوسکی ۔ دوسری طرف اسرائیل کی رمضان کے مقدس ماہ میں جارحیت جاری ہے ۔

غزہ میں تازہ حملوں میں مزید 67 فلسطینی شہید اور 106 زخمی ہوگئے۔اسرائیل کے وحشیانہ حملے شمالی غزہ، خان یونس اور رفح پر جاری، مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکت سمیت 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شمالی غزہ میں غذائی قلت کے باعث مزید دو بچے دم توڑ گئے، جس کے بعدشہید بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کے 2 بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی

قابض اسرائیلی فوج نے سینکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ جانے سے بھی روک دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی سخت ناکہ بندی۔مسجد اقصیٰ جانے والے تما م راستے بند کردیئے ۔

اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر حملے کیے گئے جبکہ لبنان کی حدود میں آنے والے اسرائیلی ڈرون کا حملہ بھی ناکام بنایا۔

متعلقہ خبریں