پشاور(نیوزڈیسک)ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں پہلا روزہ کل 12 مارچ 2024 بروز منگل ہوگا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی۔
چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشار میں ہوا، اس کے علاوہ اسلام آباد، کراچی اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سپارکو، موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔
مزیدپڑھیں:عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں ،ہمیں بھی انصاف ملے گا،بیرسٹر گوہر
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ آج پاکستان میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور چاند 60 سے 65 منٹ تک افق پر رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا تھا۔