اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے مشترکہ دھڑ رکھنے والے پاکستانی بچوں کے لیے طبی معاونت کی پیشکش کی ہے۔
سعودی سفیر نے یہ پیشکش پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید طارق محمودالحسن سے ملاقات میں کی۔
سعودی سفیر نے دھڑ سے جڑے ہوئے بچوں کو، جنہیں تکنیکی اصطلاح میں پی بی ایم کہا جاتا ہے، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تعاون سے چلائے جانے والے اسپتال میں جدید ترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
سعودی عرب میں اپنے شعبے کے ماہر ترین ڈاکٹرز نے حال ہی میں نائجیریا کی دھڑ سے جڑی ہوئی بہنوں حسانہ اور حسینہ کو دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرنز ہاسپٹل میں کامیابی سے الگ کیا۔