اسلام آباد(اے بی این نیوز )نگران وفاقی کابینہ کو سبکدوش کردیا گیا ،تمام25وفاقی وزرا،مشیر اور معاونین خصوصی سبکدوش ،کابینہ ڈویژن نے نگران کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،تمام16وفاقی وزرااور2 مشیروں کو سبکدوش کردیا گیا،
مزید پڑھیں :100 طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں دو پاکستانی بھی شامل
تمام7معاونین خصوصی کو بھی سبکدوش کردیا گیا ،نگران وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری ہوگا نگران کابینہ کی سبکدوشی کےبعد تمام کابینہ کمیٹیاں بھی تحلیل کردی گئیں،کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی تحلیل ،چینی سرمایہ کاری منصوبوں سےمتعلق کابینہ کمیٹی کو
مزید پڑھیں :صدارتی انتخاب، آئی پی پی کا آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ
تحلیل کردیا گیا،قانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی اورکابینہ کمیٹی برائے نجکاری تحلیل ،کابینہ کمیٹی برائےسرکاری ملکیتی اداروں کو تحلیل کردیا گیا،کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز بھی تحلیل ، نگران وزیراعظم چینی سرمایہ کاری منصوبوں سےمتعلق کابینہ کمیٹی کے سربراہ تھے ،ڈاکٹرشمشاداختربطورنگران وزیر خزانہ ای سی کی چیئرمین تھیں ،
مزید پڑھیں :سائفر کا معاملہ،قومی اسمبلی میں گرما گرمی
ڈاکٹر شمشاد اختربطوروزیر خزانہ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کی چیئرمین بھی تھیں،بطور وزیر پاور اور پٹرولیم محمد علی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کےچیئرمین تھے،بطور وزیرنجکاری فوادحسن فوادکابینہ کمیٹی برائے نجکاری کےچیئرمین تھے،فوادحسن فواد بطور وزیر نجکاری بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔
مزید پڑھیں :رمضان ریلیف پیکیج، چینی ،آٹے اور گھی میں کوئی رعایت نہیں ملے گی