اہم خبریں

بھٹو پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (محمد بشارت راجہ )ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر دلائل مکمل،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی کی سماعت کی

مزید پڑھیں :چوہدری عدنان قتل کیس،ملزمان عدالت میں پیش

بنچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل تھے،چیف جسٹسنےسماعت کے دوران ریمارکس دیئے

مزید پڑھیں :فرانس میں ن لیگ کے سینئر رہنماءراجہ محمد علی خان کا شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر عشائیہ

کہ آج نہیں، مگر کسی روز دوبارہ اپنا فیصلہ سنانے بیٹھیں گے ،دوران سماعت چیف جسٹس نے احمد رضا قصوری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاجس شخص کو آپ والد کا قاتل سمجھتے تھے اس سے ملنا تو نہیں چاہتے ہوں گے؟ آپ دوبارہ پارٹی میں آئے اور ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا؟

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی قیادت گرفتار کارکن پر پولیس تشدد پر برہم ،اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

جب آپ کو پتہ تھا بھٹو اتنا طاقتور ہے تو پھر آپ ان کیخلاف کیسے بول سکتے تھے؟ دوسری جانب شیری رحمان نے کہا ہے کہ تمام معاونین نے کورٹ کی ٹرائل پر توجہ دلائی، آج کورٹ میں انٹرویوز چلائے گئے۔شیری رحمان نے کہا کہ ثابت ہوا ہے مذموم مقاصد کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سازش کی گئی، ہم ایک اچھے فیصلے کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں طوفانی بارشیں، پہاڑوں پر برفباری، ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری

متعلقہ خبریں