اسلام آباد (نیوزڈیسک )نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس خالی دیا ہے جس کے بعد انوارالحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کر دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:صدر اور وزیراعظم مشاورت سے چاروں صوبوں میں گورنر لگائیں گے،مراد
ملک میں نئے وزیراعظم کے انتخاب سے ایک روز قبل ہی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس کو خالی کردیاہے ۔
انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاوس سے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے ہیں ۔ یاد رہے کہ انوارالحق کاکڑ 6ماہ سے زائد عرصے تک نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے ہیں















