اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ144 نافذ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آپاد پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144نافذ العمل ہے۔

ضلع بھر میں گشت کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ناکہ پوائنٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔اسلام آباد میں سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے گشت پر تعینات کردیئے گئے ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور دوران چیکنگ پولیس کیساتھ تعاون کریں۔ایف نائن پارک کی طرف ٹریفک کا رش ہوسکتا ہے اس لئے شہری اس طرف غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔

متعلقہ خبریں