اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کے اعزاز میں وزارت پارلیمانی امور میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے نگران دور حکومت میں وزارت پارلیمانی امور کی کارکردگی اور تعاون کو سراہا،
مزید پڑھیں :پنجاب میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر مکمل پابندی عائد
مرتضیٰ سولنگی نے اس مو قع پر کہا کہ الحمد اللہ ! آج ملک میں جمہوری عمل جاری ہے،پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،نگران حکومت نے بروقت انتخابات منعقد کروائے اور آج ملک میں نئی اسمبلیاں وجود میں آ چکی ہیں،عوام کی شرکت کے
مزید پڑھیں :ماہرین صحت کی بجلی،گیس کی بجائے تمباکومصنوعات پرٹیکس بڑھانے کی تجویز
بغیر جمہوریت کامیاب نہیں ہو سکتی،امید ہے نئی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی،بحیثیت وفاقی وزیر پارلیمانی امور پارلیمان کے اجلاسوں میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے،میں پارلیمان کے ارکان اور تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں
مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم
جنہوں نے نگران دور حکومت میں میرے ساتھ تعاون کیا،اس موقع پر وزارت پارلیمانی امور کے ایڈیشنل سیکریٹری اور سینئر جوائنٹ سیکریٹری نے نگران دور میں وزارت پارلیمانی امور کی کارکردگی اور اقدامات سے آگاہ کیاتقریب کے آخر میں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے تمام افراد سے فرداً فرداً ملاقات کی
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی 9 مئی واقعات کے مرکزی ملزم قرار