اہم خبریں

عدم استحکام کے خواہشمند ناکام ہو رہے ہیں ، نیر بخاری

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )سیکریٹری جنرل۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ مستحکم مظبوط ملک اور جمہوری نظام تسلسل مشن پر کاربند کامیاب و کامران اور عدم استحکام کے خواہشمند ناکام نامراد ہو رہے ہیں ،غیر جمہوری سوچ عناصر کو جمہوری پارلیمانی نظام تسلسل کے ثمرات ہضم نہیں ہو رہے ۔عوام میں سے عوام کیلئے عوام کی حکومتوں کا قیام طاقت کا سرچشمہ عوام خواب حقیقت بن رہا ہے ،
صوبائی اسمبلیوں کے ممبران ووٹ سے منتخب وزرا اعلئ حلف اٹھا رہے ہیں

مزید پڑھیں : ہم حکومت کو سپورٹ کریں گے،بلاول

شہباز شریف قومی اسمبلی سے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے،نئے صدر مملکت آصف علی زرداری انتخاب کے بعد نئی پارلیمنٹ مکمل ہو جائے گی ،نئی منتخب جمہوری حکومت نمائندگان عوامی مشکلات و تکالیف دور کرنے کے عملی اقدامات اٹھائے گی ۔صدر ہاوس آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کے وقار کا مرکز و محور ہوگا ،گھر واپسی کے مسافر نے قومی اسمبلی اجلاس انعقاد کی سمری منظور نہ کرکے بدنامی کمائی ۔آئین کی پاسداری کی بجائے فرد واحد کی وفاداری خطرے ناک سوچ بیماری ہے۔عوام کے منتخب کردہ نمائدگان پر مشتمل پارلیمنٹ کے اجلاس میں تاخیر کے حربے آئین مخالف سوچ کی عکاسی ہے ۔

متعلقہ خبریں