لاہور ( اے بی این نیوز )شکست زدہ خاتون کو اقتدار کی کرسی تک پہنچانے کیلئے عوام کا مینڈیٹ چراکر ایوان کا تقدس پامال کیا گیا، ترجمان تحریک انصاف کاردعمل کہاپنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار کی ماسوائے اس کے کوئی سیاسی حیثیت و اہمیت نہیں کہ وہ عدالت سے سزایافتہ مستند قومی مجرم کی بیٹی ہے،
مزید پڑھیں :عمران خان نے بیرسٹر گوہر علی کو دوبارہ پی ٹی آئی کا سربراہ نامزد کردیا
بدترین ریاستی جبر اور دھاندلی کے باوجود ایک نشست بھی حاصل نہ کرپانے والی مریم نواز کو عوام کی مرضی کے خلاف وزارت اعلیٰ کی کرسی کی خواہش کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، سابق صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے ٹویٹ میں کہا نون لیگ نے غیرجمہوری رویئے کے باعث مریم نواز کے انتخاب کو متنازع بنا دیا،اپوزیشن کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ انتہائی اہم واقعہ ہے















