اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ہائیکورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزائوں کیخلاف اپیلوں پر پیر 26 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں ہیں
مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات گرے لسٹ سے نکل گیا
۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ایک ہی بینچ کریگا لیکن سماعتیں الگ الگ ہونگی ،بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی بنچ تشکیل دیدیا ہے،
رجسٹرار ہائیکورٹ نے 26 فروری کو اپیلیں سماعتکیلئے مقرر کر دی ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کی سائفر کیس،
توشہ خانہ ریفرنس اور عدت میں نکاح کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر پیر کو سماعت کریگا،سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنی جائینگی۔