اہم خبریں

بھائی کی لاش کیساتھ 5 سال تک سونے والی خاتون گرفتار

کائونٹی (نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے شہر وکٹوریہ کاونٹی میں تاریخ کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں معمر خاتون گزشتہ 5 برس اپنے مردہ بھائی کی لاش کے ہمراہ سوتی رہی ، ، آسٹریلوی پولیس کو علم ہونے پر گھر پہنچ گئی جہاں ہر طرف بدبو اور تعفن پھیلا ہوا تھا، چوہے اور کیڑےرینگ رہے تھے ۔، گھر سے ایک انسانی ہڈیوں کا خون آلود ڈھانچہ بھی برآمد ہوا، ہمسایوں نے’’خوف کا گھر‘‘ اور ’’ بھوت شہر‘‘ کا نام دیا ہوا تھا۔

اس گھر کے متعلق علاقے میں خوف پھیلا ہوا تھا۔برطانوی اخبار میٹرو رپورٹ میں بتایا گیا کہ وکٹوریہ کاؤنٹی پولیس نے خاتون کو نیو ٹاؤن کے متمول علاقے سے حراست میں لیا جب سماجی بہبود کے حکام نے گھر میں خاتون اور اس کے ساتھ لاش کو پایا۔ سماجی کارکنوں نے فوری طور پر پولیس کی اطلاع دی اور پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔افسران کو گھر میں داخل ہونے کے لیے خاتون کے گھر کی پچھلی کھڑکی توڑنے کیلئے تیز دھار آلات استعمال کرنا پڑے۔ستر سالہ خاتون کوگرفتار کرنے کے بعد پولیس نے رہا کردیا اور اس کے بھائی کے قتل کی تحقیقات شروع کردیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیرقانونی مقیم 5 لاکھ سے زائد افغان شہری واپس وطن پہنچ گئے

پڑوسیوں نے بتایا گھر کے اندر اور ارد گرد جمع ہونے والی گندگی کی وجہ سے اس شخص کی لاش ملنے میں بڑی مشکل ہوئی۔اسی سوشل ہاؤسنگ کمپلیکس کے ایک اور کرایہ دار نکول سٹریٹن نے بتایا کہ یہ گھر خوفناک بن چکا تھا۔ چھت پر کچرے کے ڈھیر ، اس قدر گند تھا کہ آپ ٹوائلٹ استعمال نہیں کرسکتے۔مرنے والا شخص خاتون کا بھائی اور جائیدادکے مالک کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اسے آخری مرتبہ 2018 میں مقامی لوگوں نے دیکھا تھا۔ لاش ملنے کے بعد سے دو بیڈ روم والا مکان خالی پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں