اہم خبریں

سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے،سراج الحق

لاہور( اے بی این نیوز    ) سراج الحق نے کہا ہے کہ 8فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا،ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی “عبرت ناک جیت “ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے،

مزید پڑھیں :پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں حکومت پہلے بنتی ہے الیکشن بعد میں ہوتے ہیں،سراج الحق

جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں،2024 کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں،ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا،65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے،سویلین بالادستی قائم کرنا ہو گی، عوام کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

متعلقہ خبریں