اہم خبریں

ن لیگ کو بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں مل گئیں

لاہور( اے بی این نیوز   ) پاکستان مسلم لیگ ن کو بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں مل گئیں ، نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد منتخب ارکان اسمبلی کی ملاقات ،حلقہ پی بی 41 اور 51 سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے امیدواروں کی شہباز شریف سے ملاقات کی،پارٹی کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور پارٹی رہنما جمال شاہ کاکڑ

مزید پڑھیں :

بھی ملاقات میں موجود تھے،شہباز شریفنے ولی محمد اور عبد الخالق خان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دہ اور خیر مقدم کیا، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کے لئے کردار ادا کیا، جو لائق تحسین ہے، پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے،مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں،پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں،نومنتخب ارکان نے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔

متعلقہ خبریں