اہم خبریں

مرتضیٰ سولنگی کی بی بی سی کے رپورٹر سے تلخ کلامی، کیو ں ہو ئی جانئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کی سخت سوالات پوچھنے پر بی بی سی کے رپورٹر سے تلخ کلامی جب بی بی سی کے صحافی نے پاکستان میں آزادی صحافت کے حوالے سے سوالات پوچھنا شروع کر دیے۔رپورٹر نے نگراں وزیر سے پوچھا کہ کیا آپ صحافیوں

مزید پڑھیں :اے بی این کے رپورٹر کا سوال،وزیر خزانہ سیخ پا ،اس کا موبائل لے کر پھینک دو، ڈار کا گارڈز کو حکم

کے ساتھ ریاست کی مداخلت سے پریشان ہیں؟ سوال کا جواب دینے کے بجائے مرتضیٰ سولنگی نے بی بی سی کے صحافی پر انٹرویو کے لیے مجبور کرنے کا الزام لگایا۔بعد ازاں وزیر نے صحافی کا فون پکڑنے کی کوشش کی اور کہا کہ “بی بی سی کے صحافی کی طرح کام کریں نہ کہ پاپرازی”۔ رپورٹرنے سولنگی سے یہ بھی پوچھا کہ اگر وہ ان کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر رہے ہیں تو وہ انٹرویو کے لیے کیوں راضی ہو گئے۔وزیر کے سوال کے جواب میں کہ کیا انہوں نے انہیں انٹرویو کے لیے وقت دیا، صحافی نے جواب دیا، ’’ہاں، آپ نے ایسا ہی کیا۔

متعلقہ خبریں