راولپنڈی( اے بی این نیوز )نگران وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کا اڈیالہ روڈ پر پولنگ سٹیشن کا دورہ،سیکرٹری داخلہ نے بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ دورہ کیا ،نگران وزیر داخلہ نے پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور ووٹروں سے بات چیت بھی کی،
مزید پڑھیں :نگران وزیرداخلہ سندھ کا کراچی میں جلد بڑے آپریشن کا اعلان
وزیر داخلہ نے کہا کہ ووٹ ہمارا قومی فریضہ ہے اسے ہر شہری کو انتہائی ذمہ داری سے ادا کرنا چاہیے، نگران حکومت اپنے فرائض کی ادائیگی کے آخری مرحلے میں ہے، جلد عوام کے منتخب نمائندے حکومت کی باگ دوڑ سنبھال لیں گے،نگران وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی جانب سے کیےگئے اقدامات کو سراہا