اہم خبریں

شفاف الیکشن ملکی سلامتی و ترقی کے لئے ناگزیر ہیں،چیف سیکرٹری پنجاب

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا جنرل الیکشن انتظامات کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کا دورہ ،چیف سیکرٹری کا جنرل الیکشنز کے سلسلے میں کی جانے والی سکیورٹی و دیگر انتظامی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا،چیف سیکرٹری کا الیکشنزز کے لئے
مزید پڑھیں :وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر عثمان چاچڑبھی تبدیل

قائم کردہ خصوصیکنٹرول رومز اور راولپنڈی کے حساس پولنگ سٹینشز کا بھی دورہ کیا، کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی طرف سے انتظامات پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ جنرل انتخابات کے لئے ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو غیر مشروط تعاون کیا گیاسکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو بروقت و احسن طریقے سے مکمل کر دیا گیا ہے،راولپنڈی ڈویژن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقر یبا 75 لاکھ ہے، ڈویژن بھر میں 5490 پو لنگ سٹیشنز قائم،جسکے لئے 3604 عمارتوں کو استعمال میں لایا گیا،

 

پولنگ سٹیشن کی سکیور ٹی کا اضافی بندوبست یقینی، کنٹرول رومز بھی قائم کر دئیے گئے ،چیف سیکرٹری پنجاب الیکشن کا شفاف انعقاد ہماری ملکی سلامتی و ترقی کے لئے ناگزیر ہے ۔ اس کام کوپیشہ ورانہ سے زیادہ سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے،انتخابات کے نتیجے میں جمہور یت کے تسلسل کو آ گے بڑھنے میں تقویت ملے،الیکشن کمیشن کی جا نب سے شفاف اور غیر جا نبدارانہ انتخابات کرانے کے حوالے سے جو ضابطہ اخلاق طے کیا گیا ہے اسکو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جا ئے۔

متعلقہ خبریں