اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے استعمال کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان ای سی پی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کی تجرباتی مشق کامیاب رہی۔ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر تجرباتی مشق میں شریک ہوئے۔ ڈی ایس ایل کنیکٹیوٹی، ای ایم ایس ایپ لاگ ان، استعمال اور نتائج کے مراحل کی مشق کی گئی۔ترجمان ای سی پی کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل اور آر اوز کی جانب سے نتائج کی تدوین مکمل کی گئی۔















