اہم خبریں

شارجہ ، گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی باپ بیٹی جاں بحق

شارجہ ( اے بی این نیوز) شارجہ میں ایک پاکستانی خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ میںآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹی جاں بحق ہو گئے،دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں مقیم پاکستانی خاندان کے گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا،جس میں خاندان کے سربراہ عمران خان اور انکی ایک بیٹی اس واقعے میں جاں بحق ہوگئے، جبکہ انکی اہلیہ اوردیگر 2بچے قاسمیہ ہسپتال شارجہ کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں،دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق قونصلیٹ اس کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہے، جس میں مرحوم عمران خان ملازم تھے۔قونصل خانہ آزمائش اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ضروری مدد کو یقینی بنا رہا ہے،خلیج ٹائمز کے مطابق عمران اور ان کی بیٹی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں