بنگلورو(نیوزڈیسک) بھارت میں مسلمان لڑکے سے محبت کی پاداش میں 19 سالہ لڑکی کو اس کے بھائی نے تالاب میں دھکا دیکر ہلاک کردیا جسے بچانے کے لیے تالاب میں کودنے والی ماں بھی ڈوب گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے ایک تالاب سے 43 سالہ ماں اور 19 سالہ بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔ 19 سالہ لڑکی دھنشری اپنے گاؤں میں ایک مسلمان لڑکے سے محبت کرتی تھی۔















