اہم خبریں

ترئی کے پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک )آج ہم آپ کو ترئی کے پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں، جس میں ترئی ، پنیر،آٹا اور انڈوں کا استعمال ہوتا ہے۔ ترکی میں اس سبزی کے علاوہ دیگر سبزیوں کے پکوڑے بھی تیار کیے جا سکتے ہیں مگر ترئی سے بنے پکوڑوں کو ترک باورچی خانے میں مخصوص مقام حاصل ہے۔ ترئی کے پکوڑے بنانے کی ترکیب کچھ یوں ہے ،4 تا5 عدد تریاں،3 عدد پھینٹے ہوئے انڈے، 1/3 گلاس کٹا ہوا دھنیا،1/3 گلاس کٹا ہوا سویا ،ڈیڑھ گلاس آٹا،4 تا 5 عدد چھوٹی پیاز،1 گلاس کھویا،1 چھوٹا چمچ نمک،1 چھوٹا چمچ سیا ہ مرچ پسی ہوئی،نصف گلاس زیتون کا تیل، سوس کےلیے ایک کپ دہی اور ایک عددلہسن کا ٹکڑا، پہلے ترئی کو کدو کش کرلیں اور انہیں نمک والے پانی میں 10 منٹ کےلیے بھگو دیں۔ بعد میں ترئی کو اچھی طرح سے نچوڑ کر پانی سے نکال لیں اور ایک کھلے برتن میں دایں اب اس پر پھینٹے ہوئے انڈے،کٹی ہوئی پیاز ، کھویا،سویا،دھنیا،نمک،سیاہ مرچ اور 3 چھوٹی پیالی آٹا شامل کرلیں اور اچھی طرح ملائیں ۔ دوسری جانب اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کر لیں اور اس میں چمچ کی مدد سے یہ آمیزہ پکوڑوں کی شکل میں ڈال کر تل لیں۔ سوس بنانے کےلیے ایک پیالی دہی میں لہسن کا ٹکڑا پیس کر ملا لیں اور پکوڑوں کو اس کے ساتھ کھائیں ۔

متعلقہ خبریں