اہم خبریں

بغیر چارجنگ 50 سال تک چلنے والی بیٹری تیار

بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی کمپنی نے بغیر چارجر 50 سال تک چلنے والی انوکھی بیٹری تیار کرلی۔برطانوی اخبار کیمطابق کمپنی کی تیار کردہ انوکھی بیٹری گرمی اور سخت ترین سردی میں بھی اپنا کام جاری رکھے گی۔ نئی نیوکلیئر بیٹری ظاہری شکل میں پاکستانی سکے کے سائز جیسی ہے ۔ بیٹری خود ہی بجلی پیدا کرتے ہوئے نصف صدی تک چلے گی۔رپورٹ کے مطابق بیٹری تجرباتی کام مکمل ہونے کے بعد استعمال اور فروخت کیلئے مارکیٹ میں متعارف کروائی جائے گی۔نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے تیار کردہ یہ بیٹری تین واٹ کی ہے جو ایٹم بم میں استعمال ہوتی ہے۔کمپنی مستقبل میں مزید ایک واٹ کی بیٹری بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بیٹریز تیار ہونے کے بعد موبائل فونز، ڈرونز، اسمارٹ ڈیوائسز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی حامل ڈیوائسز میں نصب کی جائیں گی۔کمپنی نے اس بیٹری کو صارف کیلئے محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بیٹریز سے ایٹمی تابکاری خارج نہیں ہوتی۔ سال 2025 تک یہ بیٹریز مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ خبریں