اہم خبریں

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل عمر رسیدہ مرغی میں چل بسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل دنیا کی عمر رسیدہ مرغی 21 سال کی عمر میں چل بسی۔ معمر ترین مرغی کا نام پینٹ ہے، جو امریکی ریاست مشی گن میں رہنے والی خاتون مارسی پارکر نے پالی ہوئی۔ پینٹ مرغی کی پیدائش 2002 میں ہوئی تھی، پیدائش کے بعد سے ہی اس کی ماں نے پینٹ کو چھوڑ دیا تھا ،جس کی دیکھ بھال مارسی کرتی تھی اور پینٹ مرغی مارسی کے ساتھ ہی ر ہتی تھی۔مارسی نے بتایا کہ یہ مرغی 21 سال اور 6 ماہ کی ہوگئی تھی اور وہ گھر میں اپنی آخری نیند سوگئی۔مارسی نے کہا کہگزشتہ سال پینٹ کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کی سب سے لمبی عمر پانے والی مرغی کا اعزاز ملا تھا۔مارسی نے بتایا کہ پینٹ کی بہت دیکھ بھال کی جاتی تھی اور اسے وٹامن و غذائیت سے بھرپور کھانا کھلایا جاتا تھا، پینٹ مرغی کھیل کھود میں بھی کافی تیز تھی اور نام پکارنے پر دوڑی آتی تھی جومجھے افسردہ کرگئی ہے۔

متعلقہ خبریں