میلبرن (نیوزڈیسک) پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ،آسٹریلیوی ٹیم دوسری اننگ میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ میں مچل مارش 96 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 317 رنز درکار۔واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی اننگز میں 54 رنز کے خسارے کے ساتھ میچ جیتنے کیلئے 317 رنز کا ہدف ملا ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔
