میلبرن (نیوز ڈیسک)میلبرن ٹیسٹ ، پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ،بیٹنگ لا ئن فلاپ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پا کستا ن کی بیٹنگ لا ئن میلبرن ٹیسٹ میں بھی فلاپ ہو گئی، اہم بیٹرز آسٹریلوی باؤلرز کے آگے ٹک نہ سکے ۔ بس وکٹ کا درشن کر کے چلتے بنے، با بر اعظم اور امام پھر نا کام ہو گئے ۔ با بر اعظم ایک ،اما م الحق10 ، سعو د شکیل6 ، آ غا سلیما ن 5رنزبنا کر آ وٹ ہوئے، عبدا للہ شفیق 62 ، کپتا ن شان مسعود 54 رنز ہی بنا سکے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز پر 318 رنز پر آؤٹ، پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ نے 2، 2 جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشن نے62، عثمان خواجہ نے 42 رنز بنائے تھے۔