ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک سخت اور واضح پیغام سامنے آیا ہے، جس میں خطے کے ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امریکا پر سیکیورٹی کے لیے انحصار ختم کریں اور اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان Esmail Baghaei نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں امریکا کی موجودگی مغربی ایشیائی ممالک کے لیے امن کی ضمانت نہیں بلکہ کئی مواقع پر عدم استحکام کا باعث بنی ہے۔ ان کے مطابق بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کے بجائے علاقائی ممالک کو باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔
ایران کے متحدہ عرب امارات پر میزائلوں اور ڈرون سے حملے
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے فوجی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک خود بھی سیکیورٹی خطرات سے دوچار ہوئے ہیں اور ماضی میں ایسے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں جہاں ان اڈوں نے میزبان ریاستوں کو غیر ضروری خطرات میں مبتلا کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب خطے کے ممالک خود مل کر مسائل کا حل تلاش کریں اور مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی اتحاد اور خودمختاری ہی مستقبل کا راستہ ہے۔















