اہم خبریں

جشن عید میلاد النبی ﷺکی تقریب میں خصوصی کیک توجہ کا مرکز بنا

کوئٹہ (اے بی این نیوز) عید میلاد النبیﷺمذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر خصوصی کیک بھی تیار کیا گیا۔

عید میلاد النبیﷺکے موقع پر کوئٹہ کی ایک مقامی بیکری کی جانب سے 80 پاؤنڈ کا خصوصی کیک تیار کیا گیا۔

عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر بیکری کے عملے نے کیک کو خوبصورتی سے سجایا۔ بعد ازاں کیک شہر کے مرکزی علاقے باچا خان چوک پر لایا گیا جہاں علامہ شہزاد عطاری نے دیگر علمائے کرام اور مختلف علاقوں سے جمع ہونے والے جلوسوں کے شرکاء کے ہمراہ کیک کاٹا۔ بعد ازاں جلوس کے شرکاء میں کیک بھی تقسیم کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا ، وجہ سامنے آگئی؟

متعلقہ خبریں