اہم خبریں

اعتماد کے بغیر بات نہیں ہو سکتی! حکومت کی مذاکراتی پیشکش مسترد کر تے ہیں،سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مذاکرات کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ “ایک ہاتھ سے تالی نہیں بج سکتی۔” انہوں نے یہ بات اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سینیٹر علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ایک جانب پی ٹی آئی قیادت کو جھوٹے مقدمات اور سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور دوسری طرف حکومت مذاکرات کی بات کرے تو یہ ممکن نہیں۔ ان کے مطابق کسی بھی قومی مکالمے کے لیے اعتماد کی فضا ضروری ہے لیکن حکومت اس حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایسے ماحول میں “ڈائیلاگ” محض دکھاوا ہوگا۔ علی ظفر نے مزید کہا کہ قومی اتفاق رائے کی باتیں تب ہی بامعنی ہوں گی جب سیاسی مخالفین کو برابر کا فریق تسلیم کیا جائے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق علی ظفر کا یہ بیان حکومتی بیانات کے برعکس ہے اور یہ عندیہ دیتا ہے کہ پی ٹی آئی موجودہ صورتحال میں کسی قسم کے مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کے حق میں نہیں۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی کے لیے فٹ نہیں، مکی آرتھر

متعلقہ خبریں