ٹھٹھہ (اے بی این نیوز)دریائے سندھ کے کنارے نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس حکام کے مطابق بچوں کی لاشیں فوری طور پر دریائے سندھ سے نکال لی گئیں۔ جاں بحق بچوں کا تعلق پنہور برادری سے ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جان کی بازی ہارنے والے بچوں میں 11 سالہ کشمیرہ، 10 سالہ ساجدہ، 13 سالہ اعجاز اور 9 سالہ قربان شامل ہیں۔ مقامی لوگ اور اہل خانہ حادثے کی شدید مذمت کر رہے ہیں اور انتظامیہ سے حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب زندہ نہیں،ٹرمپ کا دعویٰ















