اہم خبریں

پی ٹی آئی کا بڑا لا ئنس بنانے کا اعلان،ون پوائنٹ ایجنڈے پر سب کو ساتھ ملائیں گے،اسد قیصر

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے کہا تھا پیر تک بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرا دی جائے گی۔ ہماری بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات نہیں کرائی جارہی۔
حکومتی کمیٹی کو واضح کہہ چکے جوڈیشل کمیشن بنا دیں تو آگے مذاکرات ہونگے۔
جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو پھر آگے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہم تو کہتے ہیں نیوٹرل امپائر ہونا چاہیے جس پر دونوں پارٹیاں اعتما د کریں۔ ہم نے مینڈیٹ واپسی کا مطالبہ نہیں رکھا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پیش کیا۔
ہم عوام میں ہیں اور اپنا احتجاج جاری رکھیں گے،بڑا الائنس بھی بنا رہے ہیں۔ ون پوائنٹ ایجنڈے پر سب کو ساتھ ملائیں گے اور وہ آئین کی بالادستی ہے۔

مزید پڑھیں  :تین چھٹیوں کا اعلان، جانئے کس کس دن چھٹی ہو گی

متعلقہ خبریں