اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ترجمان پی ٹی آئی رئو ف حسن نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین نے آج جیل میں میڈیا سے بات کی ہے۔ ہمارے کیسز کسی اور کو سننے چاہیے۔ فائز عیسی استعفی نہیں دیتے تو خود کو ہمارے کیسز سے الگ کرلیں۔
آج صبح ہمارے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے اہم سینیئر رکن رضوان ملک کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
سننے میں آیا ہے کہ ایف آئی اے کی تحویل میں رضوان ملک کو رکھا گیا ہے ۔ مزید ہم معلومات حاصل کر رہے ہیں ۔ ہم سخت احتجاج کرتے ہیں رضوان ملک کی گرفتاری پر ۔
کل ہمارا ترنول میں جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ ریاستی فسطائیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں اس قسم کا جبر نہیں دیکھا۔ رضوان کو بازیاب کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے ۔
بہت کوشش کے بعد کل ہمیں این او سیملا ہے۔
رضوان احمدکی رہائی کیلئےشعیب شاہین عدالت سےرجوع کریں گے۔ 70سال میں اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوئی۔ کل رات کو جلسہ کروانے کیلئے کام شروع کیا تو کرین آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔
رضوان احمد کو رہا کیا جائے ایسے جبر کو ختم کیا جائے۔ عامر مغل کو جلسے کیلئے این او سی دیا گیا۔
مزید پڑھیں :آل پارٹیز کانفرنس میں سب جماعتوں کو شامل کریں گے عطا تارڑ