پشاور (اے بی این نیوز )سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو اپنی آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کے حلقے سے متعدد افراد انہیں میسجز کر رہے ہیں کہ وہ بھی عمران خان کو اپنی آنکھ عطیہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عطیہ دینے والوں کی ایک مکمل فہرست تیار کی جا رہی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی ان کے لیے فکرمند ہے اور ان کی بہتر صحت کے لیے اقدامات کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے، اور متعدد شخصیات اور کارکنان ان کی فلاح و بہبود کے لیے آگے آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے علاج میں مکمل شفافیت نہیں رکھی جا رہی،بابر اعوان















