اہم خبریں

بسنت اور چر خی،مریم نواز کا نیا بیان آگیا

لاہور ( اے بی این نیوز         )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے موقع پر شہریوں سے اہم اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چرخی کا استعمال ہر صورت ممنوع ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بسنت ایک تہوار ضرور ہے لیکن انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ چرخی کے باعث ہر سال قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں، متعدد افراد زخمی ہوتے ہیں اور پرندے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے والدین، نوجوانوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی عمل سے گریز کریں جو کسی کی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح الفاظ میں کہا کہ چرخی کا استعمال نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر قانونی بھی ہے اور اس پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے چرخی استعمال کی تو اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس اور انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس پابندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور کسی بھی ایسے عمل کی اجازت نہیں دی جا سکتی جس سے امن و سلامتی متاثر ہو۔ مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بسنت کو خوشیوں، ذمہ داری اور قانون کی پاسداری کے ساتھ منائیں تاکہ کوئی حادثہ یا سانحہ پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں :سونے اور چاندی بارے بابا ونگا کی پیشین گوئی ،جو حقیقت ثابت ہو رہی ہے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں